اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : سحر ٹی وی
جمعرات

8 اکتوبر 2020

6:01:28 PM
1076665

کورونا وائرس کے باوجود ڈیڑھ کروڑ زائرین چہلم پر کربلا پہنچے

حضرت عباس علیہ السلام کے روضۂ اقدس نے ایک بیان جاری کر کے بتایا ہے کہ اس سال اربعین میں امام حسین علیہ السلام کے تقریبا ڈیڑھ کروڑ شیدائي کربلا پہنچے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ روضۂ ابو الفضل العباس کے جنرل سیکریٹری محمد عبدالحسین کاظم الاشقر نے جمعرات کے روز ایک بیان جاری کر کے بتایا ہے کہ تیرہ صدیوں سے زیادہ سے چلی آ رہی روایت کے مطابق مقدس شہر کربلا نے اربعین حسینی کے موقع پر امام حسین علیہ السلام اور ان کے بھائي حضرت ابو الفضل العباس علیہ السلام کے زائرین کی اس سال بھی میزبانی کی۔  بیان میں کہا گيا ہے کہ بڑی تعداد میں اہلبیت علیہم السلام کے چاہنے والے اربعین کے موقع پر کربلا پہنچے اور کربلا پہنچنے والے پانچ اہم راستوں پر نصب کیے گئے الیکٹرانک سسٹم کے مطابق تقریبا ڈیڑھ کروڑ زائرین کربلا پہنچے ہیں۔

یہ راستے بغداد-کربلا، نجف-کربلا، بابل-کربلا، حسینیہ-کربلا اور الحر-کربلا ہیں۔ کربلا میں داخلے کے ان پانچوں راستوں سے مجموعی طور پر ایک کروڑ پینتالیس لاکھ ترپن ہزار تین سو آٹھ (14553308) لوگ اربعین کی دوپہر تک کربلا پہنچے تھے۔ بیان میں بتایا گيا ہے کہ گزشتہ سال اربعین کے موقع پر ایک کروڑ باون لاکھ انتیس ہزار نو سو پچپن زائرین کربلا پہنچے تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲