اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
جمعرات

24 ستمبر 2020

2:21:26 PM
1073318

ملائیشیا میں منعقدہ ہفتہ القدس کی ثقافتی تقریبات اختتام پذیر

ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی 'UIAM' کے زیراہتمام منعقدہ ہفتہ القدس کی ثقافتی تقریبات گذشتہ روز اختتام پذیر ہوگئیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کوالالمپور میں منعقد ہونے والی ہفتہ القدس تقریبات میں 'القدس ملائیشیا' کے وفد نے بھی شرکت کی۔

القدس تقریبات کے اختتامی مرحلے میں یونیورسٹی کے چیئرمین پروفیسر داتو ذوالکفل عبدالرزاق نے کہا کہ القدس فائونڈیشن کا بیت المقدس کے حوالے سے ثقافتی تقریبات کے انعقاد میں اہم کردار ہے۔

ہفتہ القدس کی ثقافتی تقریبات میں بیت المقدس کی تاریخی اہمیت،  شہر کی دینی اور عرب شناخت کو اجاگر کرنے کے لیے مختلف نمائشوں کا اہتمام کیا گیا۔ ان نمائشوں میں القدس کی تہذیب و ثقافت اور اس کے تمدنی ارتقا پر روشنی ڈالی گئی۔ القدس کے حوالے سے پرانے مخطوطات اور ڈھانچے تیار کیے گئے۔

القدس تقریبات کو غیرمعمولی پذیرائی حاصل رہی۔ اس موقعے پر بڑی تعداد میں شہریوں نے نمائش میں شرکت کر کے القدس کے ساتھ اپنے تاریخی اور دینی تعلق کا ثبوت دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲