اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
جمعرات

10 ستمبر 2020

1:03:38 PM
1069517

آیت اللہ علوی گرگانی کا الحاج محمد عرب کے انتقال پر تعزیتی پیغام

ابوالشھید مرحوم الحاج محمد عرب ایک انقلابی، شریف النفس اور مذہبی و سیاسی انسان تھے کہ انہوں نے اپنی عمر کے ابتداء سے ہی اسلام اور انقلاب کی راہ میں انتھک خدمات انجام دیں

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ حضرت آیت اللہ العظمیٰ محمد علی علوی گرگانی نے الحاج محمد عرب کے انتقال پر تعزیتی پیغام دیا ہے۔
آیت اللہ العظمیٰ کے پیغام کا ترجمہ درج ذیل ہے:


بسم الله الرحمن الرحیم
انا لله و انا الیه راجعون

ابوالشھید مرحوم الحاج محمد عرب ایک انقلابی، شریف النفس اور مذہبی و سیاسی انسان تھے کہ انہوں نے اپنی عمر کے ابتداء سے ہی اسلام اور انقلاب کی راہ میں انتھک خدمات انجام دیں اور اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس نظام کی ترویج اور خصوصا قم کے شریف عوام کے لیے بہت زحمات اٹھائیں، عاش سعیدا و مات سعیدا۔
اس عظیم المرتبت شخص نے وزارت خارجہ، قم کی میونسپلٹی اور اسلامی کونسل قم کی سربراہی جیسے عہدوں پر فرائض انجام دئیے۔
خداوند عالم ان کے پسماندگان کو صبر اور اجر عنایت کرے اور مرحوم کو ائمہ طاہرین کے ساتھ محشور فرمائے۔
خیال رہے کہ اہل بیت (ع) عالمی اسمبلی کے قم دفتر کے سابق سربراہ الحاج محمد عرب گزشتہ ہفتے ۷۹ سال کی عمر میں اس دار دنیا سے رخصت ہو گئے تھے۔

محمد علی علوی گرگانی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲