اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
بدھ

2 ستمبر 2020

1:07:04 PM
1067364

آرتھوڈوکس چرچ کے اعلیٰ عہدیدار کا رہبر انقلاب اسلامی کو تعزیتی پیغام

مرحوم آرتھوڈوکس عیسائیت اور اسلام کے مابین گفتگو کے لیے ایران اور روس کمیشن کے بانی تھے کہ جس نے بیس سالوں سے ہماری قوموں اور ملکوں کے درمیان تفہیم پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ روس کے آرتھوڈوکس چرچ کے اعلیٰ عہدیدار ’کریل پیٹریاک‘ نے رہبر انقلاب اسلام کو ایک خط کے ذریعے آیت اللہ تسخیری کی رحلت پر تسلیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم عیسائیت اور اسلام کے درمیان صلح، امن اور افہام و تفہیم کے حامی تھے۔

روس کے صدر اسقف ( Archbishop) کریل پیٹریاک کے پیغام کا ترجمہ حسب ذیل ہے؛

جناب آیت اللہ علی خامنہ ای
رہبر اعلیٰ اسلامی جمہوریہ ایران
برادر گرامی
اپنے قریبی دوست اور مشیر آیت اللہ محمد علی تسخیری کے انتقال پر میری جانب سے تسلیت قبول کیجیے۔ مرحوم بین الادیان امن کے حامی اور عیسائیت اور اسلام کے درمیان افہام و تفہیم پر مبنی گفتگو کے لیے سنجیدہ تھے۔ ان کے پاس بے مثال قابلیت تھی اور وہ ہمیشہ دیکھ سکتے تھے کہ مختلف روایتوں کے پیروکاروں کو کون سی چیز متحد کر سکتی ہے۔ دوسرے مذہبی رہنماوں سمیت بین الادیان گفتگو کے میدان میں آیت اللہ تسخیری کے ساتھ ہماری مشترکہ کاوشیں مجھے آج بھی اچھی طرح یاد ہیں۔
مرحوم آرتھوڈوکس عیسائیت اور اسلام کے مابین گفتگو کے لیے ایران اور روس کمیشن کے بانی تھے کہ جس نے بیس سالوں سے ہماری قوموں اور ملکوں کے درمیان تفہیم پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
میں اس وقت بہت خوش ہوا جب سن ۲۰۱۶ میں آیت اللہ تسخیری پڑھاپے اور جسمانی کہولت کے باوجود مشترکہ کمیشن کے اجلاس میں شرکت کے لیے ماسکو تشریف لائے۔ مرحوم سے وہ آخری ملاقات اور صمیمانہ گفتگو مجھے بخوبی یاد ہے۔ آیت اللہ تسخیری کی یاد ان تمام لوگوں کے دلوں میں ہمیشہ باقی رہے گی جو مرحوم کو جانتے تھے۔
باعرض تسلیت
پیٹریاک ماسکو

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲