اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
بدھ

2 ستمبر 2020

10:00:18 AM
1067263

آیت اللہ تسخیری نے مسلمانوں میں اتحاد کے قیام کی خاطر اپنی زندگی صرف کر دی: مفتی اہل سنت ایتھوپیا

مرحوم یقینا ایک محقق اور دانشور انسان تھے انہوں نے اپنی ساری زندگی مسلمانوں میں اتحاد کے قیام میں صرف کر دی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایتھوپیا کی اہل سنت و الجماعت تنظیم کے سربراہ نے اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی مجلس اعلیٰ کے رکن آیت اللہ تسخیری کی رحلت پر تسلیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے اپنی ساری زندگی مسلمانوں میں اتحاد اور یکجہتی پیدا کرنے میں صرف کر دی۔
شیخ محمد قاسم کا پیغام حسب ذیل ہے؛
انا للہ و انا الیہ راجعون
عالم اسلام کے عظیم مفکر اور امت اسلامیہ میں اتحاد کے علمبردار شیخ محمد علی تسخیری کی وفات کی خبر انتہائی افسوس کے ساتھ ملی۔ مرحوم یقینا ایک محقق اور دانشور انسان تھے انہوں نے اپنی ساری زندگی مسلمانوں میں اتحاد کے قیام میں صرف کر دی۔ وہ ایک ہوشیار عالم دین تھے جو بہت گہرائی اور گیرائی کے ساتھ عالم اسلام کے مسائل کو دیکھتے تھے اور اسلام و مسلمانوں کی سربلندی کے لیے تلاش و کوشش کرتے تھے۔
میں اپنی طرف سے اور ایتھوپیا کے مسلمانوں کی طرف سے ایران کے عوام اور عالم اسلام کے تمام علما کو تسلیت پیش کرتا ہوں۔ نیز مرحوم کے پسماندگان اور ان کے حلقہ احباب کو بھی تعزیت پیش کرتا ہوں اور خداوند عالم سے دعاگو ہوں کہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صرف و اطمینان عطا کرے۔
نیز خداوند عالم سے دعا کرتا ہوں کہ مرحوم کو پیغمبر عظیم الشان اور شہدائے اسلام کے جوار میں جگہ عنایت فرمائے، وَلَا حَولَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ الْعَلِیِّ الْعَظِیمُ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲