اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
بدھ

2 ستمبر 2020

9:38:00 AM
1067240

علامہ ساجد علی نقوی: امت اسلامی میں وحدت کے لئے آیت اللہ تسخیری کی خالصانہ خدمات ناقابل فراموش ہیں

سامراجی طاقتوں کے مقابلے میں امت مسلمہ کو اکٹھا کرنے میں آیت اللہ تسخیری کی کاوشیں کبھی فراموش نہیں ہوں گی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی مجلس اعلیٰ کے رکن علامہ ساجد علی نقوی نے اپنے ایک پیغام کے ذریعے آیت اللہ محمد علی تسخیری کی رحلت پر تسلیت پیش کی۔
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا:
انا للہ و انا الیہ راجعون
سامراجی طاقتوں کے مقابلے میں امت مسلمہ کو اکٹھا کرنے اور ان میں یکجہتی اور اتحاد پیدا کرنے کی راہ میں آیت اللہ محمد علی تسخیری کی خالصانہ کاوشیں سب کے ذہنوں خصوصا علمائے عالم اسلام کے ذہنوں میں ہمیشہ باقی رہیں گی۔
میں اس عظیم نقصان کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی، حوزات علمیہ، مرحوم کے تمام دوستوں اور چاہنے والوں خصوصا اہل خانہ کو دل کی گہرائیوں سے تسلیت و تعزیت پیش کرتا ہوں۔
سید ساجد علی نقوی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲