اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
بدھ

2 ستمبر 2020

8:30:02 AM
1067207

دینی فکر کے میدان میں آیت اللہ تسخیری کی کاوشیں صدیوں تک جاری رہیں گی: مفتی بیلاروس

بے شک دینی فکر کے میدان میں مرحوم کی کاوشیں صدیوں باقی رہیں گی۔ مرحوم کا نام اور ان کے چہرے پر تبسم جو ہمیشہ رہتا تھا تمام مسلمانوں کے دلوں میں ان کی یاد کو باقی رکھے گا

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  بیلاروس کے مفتی "ابو بکر شعبانوویچ" نے آیت اللہ تسخیری کی وفات پر تعزیت کا پیغام بھیج کر تسلیت پیش کی۔

پیغام کا متن مندرجہ ذیل ہے:
بسم الله الرحمن الرحیم
الَّذِينَ إِذَا أَصَابَتْهُم مُّصِيبَةٌ قَالُوا إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

جمہوریہ بیلاروس کی مسلم برادری مفکر اسلام اور دانشور نامدار آیت اللہ تسخیری کی وفات پر تسلیت پیش کرتی ہے۔
مجھے مرحوم کے ساتھ ملاقات اور عالم اسلام خصوصا اسلامی مذاہب میں اتحاد کے حوالے سے مختلف کانفرنسوں میں گفتگو کو موقع نصیب ہوا۔ بے شک دینی فکر کے میدان میں مرحوم کی کاوشیں صدیوں باقی رہیں گی۔ مرحوم کا نام اور ان کے چہرے پر تبسم جو ہمیشہ رہتا تھا تمام مسلمانوں کے دلوں میں ان کی یاد کو باقی رکھے گا
مسلمانوں کا مذہبی معاشرہ خداوند متعال سے مرحوم کے لیے رحمت اور مغفرت کا خواہاں ہے اور وہ نیک کام جن کی انہوں نے بنیاد رکھی ان کے لیے باقیات صالحات ہوں گے خداوند عالم انہیں جنت الفردوس میں مقام عنایت کرے۔
احترام اور نیک دعا کے ساتھ
مفتی ابوبکر شعبانوویچ

۔۔۔۔۔۔

۲۴۲