اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
بدھ

2 ستمبر 2020

8:07:01 AM
1067206

ادارہ مسلمانان قفقاز کے سربراہ کا رہبر انقلاب کو تعزیتی پیغام

عالم اسلام کے امور میں آپ کے اعلی مشیر اور مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی کے سابق صدر کے طور پر، آیت اللہ تسخیری نے اسلامی اتحاد کو مضبوط بنانے میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ادارہ مسلمانان قفقاز کے سربراہ "اللہ شکور پاشازادہ" نے عالم اسلام کے امور میں رہبر انقلاب کے مشیر اور اہل بیت (ع) عالمی اسمبلی کی سپریم کونسل کے رکن، آیت اللہ "محمد علی تسخیری" کی وفات پر تعزیتی پیغام جاری کیا۔

اس پیغام کا متن حسب ذیل ہے:
حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای (مدظلہ العالی)
رہبر انقلاب اسلامی ایران

السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
برادر ملک ایران کی ایک مشہور مذہبی اور سیاسی شخصیت آیت اللہ تسخیری کی موت کی خبر نے ہم سب کو غمزدہ کردیا۔ اس موقع پر ، عالم اسلام کی اس قابل قدر شخصیت کی وفات کے موقع پر، میں اپنی اور آذربائیجان کے مسلمانوں کی طرف سے، آپ جناب، مرحوم  کے اہل خانہ اور تمام ملت ایران کی خدمت میں تسلیت پیش کرتے ہیں۔ اور اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے لیے مغفرت کی دعا مانگتے ہیں۔
آیت اللہ تسخیری حوزہ علمیہ کے ایک ممتاز استاد ہونے کی حیثیت سے تفسیر قرآن، فقہ اور معاشیات کے میدان میں ایک عظیم ورثہ چھوڑ کر گئے ہیں اور اسی وجہ سے انہیں اگلی نسل ہمیشہ احترام کے ساتھ یاد کرے گی۔
عالم اسلام کے امور میں آپ کے اعلی مشیر اورمجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی کے سابق صدر کے طور پر، آیت اللہ تسخیری نے اسلامی اتحاد کو مضبوط بنانے میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔
 بین الاقوامی پروگراموں میں آیت اللہ تسخیری کی گراں قدر موجودگی اور اہم کردار کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ مرحوم ہمیشہ اپنے مریدوں اور آذربائیجان کے عوام کے دلوں میں زندہ رہیں گے۔
قائد محترم! ہم ایک بار پھر، اپنے تمام احترام کا اظہار کرتے ہوئے، ہم اللہ تعالٰی سے دعا گو ہیں کہ وہ اسلام کی ترقی میں آپ کا مددگار ثابت ہو۔ مرحوم آیت اللہ تسخیری کے انتقال ہم اہل ایران سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور اللہ تعالٰی سے دعا گو ہیں کہ وہ ہمارے ملکوں اور اقوام سے اپنے فضل و کرم کو روکے نہ رکھے۔

والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

بڑے غم کے ساتھ

شیخ الاسلام اللہ شکور پاشازادہ
ادارہ مسلمانان قفقاز کے سربراہ

...............

242