اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
پیر

31 اگست 2020

8:26:23 AM
1066573

اسرائیل کے ساتھ جنگ کی مثال یزید کے ساتھ امام حسین (ع) کی جنگ کی مثال ہے: شیخ عیسی قاسم

بحرین کے شیعہ رہنما نے اپنی تقریر میں صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے خلاف جنگ کو یزیدی حکومت کے خلاف امام حسین علیہ السلام کی جنگ کی مثال قرار دیا اور کہا کہ آج امت مسلمہ کو ایک امتحان کا سامنا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فارس نیوز ایجنسی کے مطابق، بحرینی شیعوں کے رہنما، شیخ عیسی قاسم نے شب عاشور کے موقع پر ایک تقریر میں کہا تھا کہ اگر ہم امام حسین(ع) کی پیروی کرتے ہیں تو ہمیں صہیونیوں کے خلاف اٹھ کھڑا ہونا چاہئے۔

المنار ویب سائٹ کے مطابق، انہوں نے کہا: "امام حسین (ع) نے یزید کے ساتھ سمجھوتہ کرنے سے انکار کر دیا اور اس کے ظلم کے خلاف بغاوت کی اور جو بھی حسین (ع) کے محاذ پر ہے اسے یہودیوں کے خلاف جنگ میں شامل ہونا چاہئے اور اسرائیل کے ساتھ سمجھوتہ نہیں کرنا چاہئے۔"

بحرین کی صورتحال کے بارے میں، شیخ عیسی قاسم نے کہا کہ اس ملک میں ہر سال ، امام حسین کے منبر کے خلاف یکطرفہ اور سیاسی جنگ لڑی جاتی ہے اور ہم امام حسین (ع) کو کہتے ہیں کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں، آپ کے دشمنوں کے ساتھ نہیں۔

انہوں نے زور دے کر کہا، "یہ شیعوں اور سنیوں کی بات نہیں ہے، جو جنگ کل تھی وہی آج بھی ہے ایک گروہ اپنے کردار کی وجہ سے واصل جہنم ہوا اور ایک گروہ بہشت بریں میں وارد ہوا۔  اور آج ہمیں بھی ایک امتحان کا سامنا ہے۔"

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲