اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
جمعہ

28 اگست 2020

2:28:53 PM
1066155

کویت میں اسلامی تحریک آیت اللہ تسخیری کی مرہون منت ہے: شیخ معتوق

انہوں نے کہا کہ ہمیں کویت میں آیت اللہ تسخیری کی خدمات کو فراموش نہیں کرنا چاہیے کویت میں اسلامی تحریک آیت اللہ آصفی اور آیت اللہ تسخیری کی مرہون منت ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی سپریم کونسل کے کویتی ممبر حجۃ الاسلام و المسلمین شیخ حسین معتوق نے آیت اللہ تسخیری کی ایصال ثواب کے حوالے سے منعقدہ مجلس عزا کو خطاب کرتے ہوئے کہا: علمائے دین کے دو گروہ ہیں ایک گروہ وہ ہے جو صرف علمی کام کرتا اور تعلیم و تدریس میں مصروف رہتا ہے اور دوسرا گروہ وہ ہے جو اسلام کے مقاصد کے حصول کے لیے کوشاں رہتا ہے۔ امام خمینی اور شہید صدر جیسے علمائے کرام نے انبیائے الہی کے مقاصد کو پایہ تکمیل تک پہنچایا۔
انہوں نے مزید کہا: شہید صدر نے کہا تھا کہ میری حالت کی کوئی پرواہ نہیں کریں، اہم امام خمینی ہیں، شہید صدر نے انقلاب اسلامی کی کامیابی کی خبر سنتے ہی آسمان کی طرف ہاتھ اٹھا کر کہا تھا کہ انبیاء کا خواب پورا ہو گیا ہے۔
اہل بیت (ع) عالمی اسمبلی کی سپریم کونسل کے کویتی رکن نے مزید کہا: شہد صدر ایک نمایاں مرجع تقلید تھے، لیکن انہوں نے ایران میں اپنے شاگردوں سے کہا کہ وہ میری مرجعیت کو فروغ نہ دیں، بلکہ ایرانی معاشرے میں امام خمینی (رہ) کی مرجعیت کو فروغ دیں، آیت اللہ تسخیری نے شہید صدر کے مشن کو جاری رکھا اور دنیا کے کونے کونے میں مکتب اہل بیت(ع) کو پہچنوانے میں کوشاں رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں کویت میں آیت اللہ تسخیری کی خدمات کو فراموش نہیں کرنا چاہیے کویت میں اسلامی تحریک آیت اللہ آصفی اور آیت اللہ تسخیری کی مرہون منت ہے آیت اللہ تسخیری عراق سے ہجرت کے بعد پہلے کویت گئے تھے اور کویت میں انقلابی تحریک کو فروغ دے کو ایک وفد کو کویت سے پیرس امام خمینی سے ملاقات کے لیے روانہ کرنے پر کامیاب ہوئے تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲