اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
جمعہ

28 اگست 2020

1:09:54 PM
1066112

آیت اللہ تسخیری کی وفات پر اسلامی تحریک افغانستان کی طرف سے تعزیتی پیغام

پیغمبر اعظم (ص) ثقافتی سینٹر اور اسلامی تحریک افغانستان کے سربراہ "سید محمد ہادی ہادی" نے آیت اللہ "محمد علی تسخیری" کی وفات پر تعزیتی پیغام دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پیغمبر اعظم (ص) ثقافتی سینٹر اور اسلامی تحریک افغانستان کے سربراہ "سید محمد ہادی ہادی" نے آیت اللہ "محمد علی تسخیری" کی وفات پر تعزیتی پیغام دیا ہے۔
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ فقیہ، دانشمند اور جہالت کو دور کرنے اور اتحاد و وحدت کی فضا قائم کرنے کے میدان میں رہبر انقلاب اسلامی کے مددگار آیت اللہ تسخیری کے انتقال پر نہایت دکھ اور افسوس ہوا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مرحوم نے اپنے پختہ ارادوں اور منطقی بیانات سے ہزار سالہ نفاق کی دیوار کو گرا دیا اور دنیائے اسلام میں اخوت، محبت اور آپسی بھائی چارہ کی ندا بلند کر دی۔ مرحوم نے حقیقی اسلام کے ادراک اور اس کی نشر و اشاعت کے ذریعے مسلمانوں کی عزت اور اقتدار کا بلند و بالا کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲