اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
جمعہ

28 اگست 2020

11:51:21 AM
1066080

آیت اللہ تسخیری کی انوکھی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا: ممتاز اہل سنت عالم دین

سنی عالم دین "گولدی کمالی" نے بیان کیا کہ آیت اللہ تسخیری ایک عالمی شخصیت کے مالک اور دنیا میں اتحاد کے علمبردار تھے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اہل سنت کے ممتاز عالم دین نے آیت اللہ تسخیری کی رحلت پر ایک پیغام دیتے ہوئے مرحوم کی خدمامت کو ناقابل فراموش قرار دیا اور رہبر انقلاب اسلامی اور مراجع تقلید کی خدمت میں تسلیت و تعزیت پیش کی۔
سنی عالم دین "گولدی کمالی" نے بیان کیا کہ آیت اللہ تسخیری ایک عالمی شخصیت کے مالک اور دنیا میں اتحاد کے علمبردار تھے کہا: ایک نیک اور مجاہد عالم، اسلامی اتحاد کے ایک کامیاب نمونہ، جنہوں نے سالہا سال اللہ اور رسول کے احکامات کو عملی جامہ پہنانے کے لیے تک و دو کی، دین الہی کی نشر و اشاعت میں ایک بابرکت زندگی گزارنے کے بعد اللہ سے ملاقات کر گئے۔
اہل سنت سے متعلقہ امور میں شمالی خراسان کے گورنر کے مشیر نے مزید کہا: آیت اللہ تسخیری نے بین الاقوامی سطح پر تقریب مذاہب اسلامی کے مشن میں بہت بڑا کردار ادا کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ آیت اللہ تسخیری ہمیشہ اپنی بااثر تقاریر کے ذریعے مسلمانوں کے درمیان تفرقہ پیدا کرنے والے شیطانی عناصر کے پروپیگنڈوں کو نقش بر آب کر دیتے تھے۔ خدا انہیں غریق رحمت کرے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲