اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
اتوار

23 اگست 2020

10:50:49 AM
1064793

آیت اللہ سید کاظم حائری: آیت اللہ تسخیری رہبر انقلاب کے باوفا سپاہی تھے

آیت اللہ حائری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آیت اللہ تسخیری آیت اللہ العظمیٰ شہید سید محمد باقر صدر کے صالح اور باوفا شاگرد تھے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ سید کاظم حائری نے رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر اور اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی سپریم کونسل کے رکن آیت اللہ محمد علی تسخیری کے انتقال پرملال پر ایک تعزیتی پیغام دیا ہے۔
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آیت اللہ تسخیری آیت اللہ العظمیٰ شہید سید محمد باقر صدر کے صالح اور باوفا شاگرد تھے۔
آیت اللہ العظمیٰ حائری کے تعزیتی پیغام کا ترجمہ حسب ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم
﴿وَبَشِّرِ الصَّابِرِينَ * الَّذِينَ إِذَا أَصَابَتْهُمْ مُصِيبَةٌ قَالُوا إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ * أُولَئِكَ عَلَيْهِمْ صَلَوَاتٌ مِنْ رَبِّهِمْ وَرَحْمَةٌ وَأُولَئِكَ هُمُ الْمُهْتَدُونَ﴾ آیات 155 تا 157 سوره بقره

ایک بار پھر اپنے ایک عزیز دوست کے کھو جانے کے غم و اندوہ نے میرے دل کے خیمہ پر گھیرا ڈال دیا۔ میرے عزیز بھائی آیت اللہ شیخ محمد علی تسخیری کہ کئی دہائیوں سے میں انہیں جانتا ہوں نے ہم سے جدائی اختیار کر کے ہمارے دلوں کو مغموم، آنکھوں کو اشکبار اور روحوں کو رنجیدہ کر دیا ہے۔
آیت اللہ تسخیری اپنے استاد آیت اللہ العظمیٰ شہید سید محمد باقر صدر (قدس) کے صالح اور باوفا شاگرد، اسلام کے مخلص خدمتگزار، دنیا کے مختلف ملکوں میں حقیقی اسلام کے پرچمدار، رہبر انقلاب اسلامی کے باوفا سپاہی، تقریب بین المذاہب کے داعی اور اسلام کے تمام خدمتگزاروں کے ہمدرد باپ تھے۔

میں اس نقصان پر امام زمانہ (عج) کے حضور میں، اور رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای، مرحوم کے اہل خانہ اور ان کے تمام دوست و احباب کی خدمت میں تسلیت پیش کرتا ہوں۔ اور خداوند متعال سے دعا گو ہوں کہ وہ ان کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے۔ وہ انہیں اسلام اور مسلمانوں کی طرف سے بہترین اجر عطا فرمائے، اور ان کے گھرانے کو صبر اور سلامتی عطا کرے۔

إنّه سميع مجيب، ولا حول ولا قوّة إلا بالله العلي العظيم.
کاظم حسینی حائری
28 ذی الحجه 1441
  ............

242