اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
اتوار

23 اگست 2020

9:34:24 AM
1064774

انجمن علمائے یمن کا تعزیتی پیغام/ آیت اللہ تسخیری نے شیعہ سنی اتحاد کے لیے انتھک زحمتیں اٹھائیں

انجمن علمائے یمن نے آیت اللہ تسخیری کی رحلت پر اپنے تعزیتی بیغام میں کہا ہے کہ مرحوم نے شیعہ سنی اتحاد اور اتفاق کے لیے انتھک زحمتیں اٹھائیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ انجمن علمائے یمن نے اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی مجلس اعلیٰ کے ممبر آیت اللہ تسخیری کی رحلت پر جاری کردہ اپنے پیغام میں کہا ہے کہ امت مسلمہ ایک جامع اور فعال شخصیت سے محروم ہو گئی جس نے امریکی اسرائیلی دشمن کے ساتھ مقابلہ کرنے کے لیے مسلمانوں کی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے کی کوشش کی۔
انجمن علمائے یمن کے پیغام میں مزید آیا ہے کہ مرحوم نے شیعہ سنی اتحاد و اتفاق کے لیے انتھک زحمتیں اٹھائیں اور اسلامی کانفرنسوں میں شرکت کر کے دشمنوں اور تکفیریوں کے سازشوں کو ناکام بنایا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲