اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
جمعہ

21 اگست 2020

11:20:22 AM
1064365

لبنان کے پارلیمنٹ اسپیکر کا رہبر انقلاب کو تعزیتی پیغام

آیت اللہ تسخیری خالص اسلام کی بولتی زبان تھے: نبیہ بری

نبیہ بری نے اپنے پیغام میں آیت اللہ تسخیری کو خالص محمدی اسلام کی بولتی زبان اور اتحاد بین المسلمین کا داعی قرار دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ لبنان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر، نبیہ بری نے اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی مجلس اعلیٰ کے رکن اور رہبر انقلاب کے مشیر آیت اللہ تسخیری کی رحلت پر آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کو تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
انہوں نے اپنے پیغام میں آیت اللہ تسخیری کو خالص محمدی اسلام کی بولتی زبان اور اتحاد بین المسلمین کا داعی قرار دیا ہے۔
نبیہ بری کے پیغام کا ترجمہ حسب ذیل ہے:
بسم الله الرحمن الرحيم
«ٱلَّذِينَ تَتَوَفَّىٰهُمُ ٱلْمَلَٰٓئِكَةُ طَيِّبِينَ ۙ يَقُولُونَ سَلَٰمٌ عَلَيْكُمُ ٱدْخُلُواْ ٱلْجَنَّةَ بِمَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ»

آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای
رہبر انقلاب اسلامی ایران
قضائے الہی کے سامنے تسلیم ہوتے ہوئے، عالم اسلام کے امور میں آپ کے مشیر اور مجمع جہانی تقریب مذاہب کی اعلیٰ کونسل کے سربراہ آیت اللہ محمد علی تسخیری کے انتقال کی خبر سنی۔
مرحوم خالص محمدی اسلام کی بولتی زبان اور اتحاد بین المسلمین کے پرچمدار تھے، اور پیغمبر اکرم کے اس کلام کے مصداق تھے کہ آپ (ص) نے فرمایا: ’’میری امت کے علما کی مثال آسمان کے ستاروں کی ہے کہ دریاوں اور صحراؤں کی تاریکیوں میں ان سے رہنمائی ملتی ہے اور جب ستارے غائب ہو جاتے ہیں تو راستہ چلنے والے راستے سے بھٹکنے لگتے ہیں‘‘۔
آیت اللہ تسخیری کی رحلت پر آپ کو، ایران کے تمام عوام کو، مرحوم کے اہل خانہ اور مجمع تقریب مذاہب کی اعلیٰ کونسل کو تسلیت و تعزیت پیش کرتا ہوں اور خداوند عالم سے مرحوم کے لیے دعاگو ہوں کہ جنت الفردوس میں انہیں مقام عنایت کرے۔
نبیہ بری
لبنانی پارلیمنٹ اسپیکر

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲