اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
جمعرات

20 اگست 2020

7:35:36 PM
1064357

آیت اللہ تسخیری کا جسد خاکی حرم حضرت معصومہ(س) میں سپرد خاک ہو گیا

آیت اللہ "محمد علی تسخیری" کی میت کو آج جمعرات بوقت عصر قم میں حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے حرم مطہر میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر، آیت اللہ "محمد علی تسخیری" کی میت کو آج جمعرات بوقت عصر قم میں حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے حرم مطہر میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

تمام طبی اصولوں کی رعایت کے ساتھ مرحوم کا جلوس جنازہ نکالا گیا اور آیت اللہ العظمیٰ نوری ہمدانی نے مرحوم کے جسد خاکی پر نماز جنازہ ادا کی۔

خیال رہے کہ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی مجلس اعلیٰ کے رکن اور سابق سیکرٹری جنرل ۱۸ اگست کو دار دنیا سے داری ابدی کی طرف انتقال کر گئے تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲