اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
جمعرات

20 اگست 2020

11:43:14 AM
1064296

ابراہیمی ترکمان: بین الاقوامی سطح پر آیت اللہ تسخیری کی خدمات ناقابل فراموش ہیں

انہوں نے کہا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر مرحوم کی خدمات اور مذہب حقہ کے متلاشیوں کے ساتھ ان کا رویہ ناقابل فراموش ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ’سازمان فرہنگ و ارتباطات اسلامی‘ کے سربراہ نے آیت اللہ تسخیری کے انتقال پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مرحوم نے خالص دین محمدی کی نشر و اشاعت میں اپنی زندگی وقف کر دی تھی۔ ان کے جانے سے دنیا میں بہت سارے عقیدت مندوں کے دل دکھی ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر مرحوم کی خدمات اور مذہب حقہ کے متلاشیوں کے ساتھ ان کا رویہ ناقابل فراموش ہے۔
ابراہیمی ترکمان نے مزید کہا ہے کہ مجمع تقریب مذاہب میں رہتے ہوئے مرحوم نے پوری دنیا کے مسلمانوں اور دیگر مذاہب کے ماننے والوں میں اسلام کا واقعی چہرہ پہچنوانے کی کوشش کی۔ خدا ان کے درجات بلند فرمائے۔

خیال رہے کہ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی سپریم کونسل کے رکن آیت اللہ تسخیری ۱۸ اگست کو تہران کے ایک ہسپتال میں دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ۷۶ سال میں انتقال کر گئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲