اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
بدھ

19 اگست 2020

1:09:09 PM
1064016

آیت اللہ تسخیری کی رحلت پر آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کا تعزیتی پیغام

مرحوم عالم باعمل، مجاہد راہ حق اور ایثار و قربانی کا پیکر تھے۔ وہ عقل، فہم، فراست، ایمان، اخلاق، صداقت اور دیانت کے عظیم اسوہ تھے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ آیت اللہ محمد علی تسخیری کی رحلت پر بحرین سے تعلق رکھنے والے اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی مجلس اعلیٰ کے رکن آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے اپنے پیغام میں مرحوم کی خدمات کو سراہتے ہوئے تسلیت پیش کی ہے۔  
اس بیان کا مکمل متن مندرجہ ذیل ہے۔

بسم اللہ الرحمن الرحیم
إنّا لله وإنّا إليه راجعون
آیت اللہ محمد علی تسخیری کہ جنہوں نے اسلام اور مسلمین کی خدمت میں اپنی مبارک زندگی صرف کر دی، کے انتقال پر حضرت ولی عصر امام زمانہ ارواحنا فداہ، فقہا، علما، قوم کے مجاہدین و مخلصین نیز مرحوم کے اہل خانہ اور تمام مومنین کی خدمت میں مخلصانہ تسلیت پیش کرتا ہوں۔
خداوند عالم دین اور امت کے لیے ہونے والے اس نقصان کا ازالہ کرے، مرحوم عالم باعمل، مجاہد راہ حق اور ایثار و قربانی کا پیکر تھے۔ وہ عقل، فہم، فراست، ایمان، اخلاق، صداقت اور دیانت کے عظیم اسوہ تھے۔
خداوند عالم انہیں غریق رحمت کرے، قبر، برزخ، محشر اور آخرت میں انہیں نورانیت عطا کرے، اور انہیں محمد اور آل محمد کے جوار میں جگہ عنایت کرے۔
عیسی احمد قاسم
۱۸ اگست ۲۰۲۰

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲