اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
منگل

11 اگست 2020

12:32:16 PM
1061949

پوتین: روس نے پہلے کورونا ویکسین کی منظوری دے دی/ پوتین کی بیٹی نے کی استعمال یہ ویکسین

روس کے صدر جمہوریہ نے اس ملک میں کوویڈ 19 بیماری کے پہلے ویکسین کی باضابطہ منظوری کا اعلان کر دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتین نے اعلان کیا ہے کہ روسی وزارت صحت نے عالمگیر بیماری کورونا وائرس کوویڈ ۔19 کی پہلی ویکسین تیار کر لی ہے جسے ۲ مہینے سے انسانوں پر تجربہ کیے جانے کے بعد باقاعدہ منظوری دے دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے ملک بھر میں ویکسین لگانے کی راہ ہموار ہوگی کیونکہ اس ویکسین کے معیار اور کام کی تصدیق کے لئے قابل وثوق طبی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔
اس ویکسین کی منظوری اور استعمال میں روس کی رفتار ماسکو کے عزم کو ظاہر کرتی ہے کہ وہ دنیا کی پہلی کورونا وائرس ویکسین تیار کر کے اس بیماری کے خلاف لڑی جانے والی جنگ جیت گئے ہیں۔
ایسیوسیٹید پریس کی رپورٹ کے مطابق، ولادیمیر پوتن نے ایک سرکاری اجلاس میں مزید کہا کہ ان کی دو بیٹیوں میں سے ایک نے یہ ویکسین استعمال کی اور وہ صحتیاب ہو گئی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ ویکسین آزمائشوں کے دوران بہتر کام کرتی ہے اور کورونا وائرس سے "دیرپا نجات" فراہم کرتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲