اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
منگل

21 جولائی 2020

12:53:24 PM
1056760

مسئلہ فلسطین مشرق وسطیٰ کا اہم ترین مسئلہ ہے: چینی صدر

چینی صدر ’’شی جنپینگ ‘‘ نے پیر کی شب فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا: مسئلہ فلسطین مشرق وسطیٰ کا اہم ترین مسئلہ ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے چینی صدر نے کہا: "فلسطین کے معاملے پر چین کا مؤقف واضح اور روشن ہے۔ ہم فلسطین کے منصفانہ مطالبات اور اس مسئلے کے حل کے لیے تمام تر کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔
انہوں نے یہ یاد دہانی کراتے ہوئے کہ بین الاقوامی برادری کو ایک معقول اور منصفانہ موقف اپنانا چاہئے اور امن کو آگے بڑھانے پر توجہ دینا چاہیے ، کہا: "چین اس مسئلے کے ایک جامع، منصفانہ اور دیرپا حل کے حصول کے لیے زیادہ سے زیادہ کردار ادا کرنے پر آمادہ ہے۔
فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے بھی COVID-19 کے وباء سے نمٹنے میں چین کی نمایاں کامیابیوں کی تعریف کی اور کورونا کی وبا کے خلاف جنگ میں فلسطینی عوام کی بروقت اور قیمتی مدد پر چین کا شکریہ ادا کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲