اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
جمعرات

9 جولائی 2020

1:04:01 PM
1053829

پاکستان; فلسطین فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام فلسطین اور کشمیر کے ساتھ بین الاقوامی یکجہتی ویبنار

فلسطین فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ایک بین الاقوامی یکجہتی ویبنار برائے فلسطین و کشمیر کل بروز جمعہ کو منعقد کیا جا رہا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بین الاقوامی یکجہتی ویبنار برائے ’فلسطین اور کشمیر‘ میں پاکستان ، مقبوضہ فلسطین ، لبنان ،ترکی ،انڈونیشیا ، ایران اور ملائیشا سے تعلق رکھنے والی اہم سیاسی اور سماجی شخصیات شرکت کریں گی۔

رپورٹ کے مطابق، اس بین الاقوامی ویبنار میں مقبوضہ فلسطین پر صہیونی قبضے اور مشرقی وسطیٰ کیلئے تیار کردہ نام نہاد امن منصوبے صدی کی ڈیل اور اس کے خطے پر اثرات سمیت دیگر اہم امور پر اظہار خیال کیا جائے گا ۔

یہ بین الاقوامی یکجہتی ویبنار 10 جولائی بروز جمعہ کو پاکستان کے معیاری وقت سات بجے شام کو فلسطین فاؤنڈیشن کے فیس بک پیج پر براہ راست دیکھا جا سکے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔