اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : sahar tv
منگل

16 جون 2020

8:29:20 AM
1047191

شمالی کوریا نے اپنے پڑوسی کو دھمکایا

شمالی کوریا کی برسر اقتدار جماعت نے اعلان کیا ہے کہ پیونگ یانگ، سئول کے دشمنانہ اقدامات کا جواب دے گا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔شمالی کوریا کی حکمراں جماعت کے ترجمان سرکاری اخبار رود ونگ سینموس نے علاقے میں جنوبی کوریا کے اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے شمالی کوریا کے رہنما کی بہن کیم یو جونگ کے حوالے سے لکھا ہے کہ فوج کو جنوبی پڑوسی کے خلاف فوجی کارروائی کا جائزہ لینے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

جنوبی کوریا اور شمالی کوریا کے درمیان مذاکراتی عمل تعطل کا شکار ہوجانے کے بعد دونوں ملکوں کے تعلقات کشیدہ ہیں اور شمالی کوریا کے رہنما کی بہن نے فوج کو حکم دیا ہے کہ جنوبی کوریا کو سزا دینے کے لئے کسی بھی لازمی اقدام کا جائزہ لے۔

شمالی کوریا کا دعوی ہے کہ جنوبی کوریا نے سرحدی علاقوں میں ایسے پمفلٹ گرائے ہیں جن میں پیویانگ کے خلاف پروپیگنڈہ کیا گیا ہے۔

شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کے اس اقدام پر تنقید کی ہے۔

342/