اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : sahar tv
اتوار

14 جون 2020

9:45:49 AM
1046346

چین میں آئل ٹینکر میں دھماکہ، 19 ہلاک

چین میں آئل ٹینکر میں ہونے والے دھماکے میں 19 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ چین کے صوبے جے جیانگ میں ہفتے کی شام قومی شاہراہ پر آئل ٹینکر میں ہونے والے دھماکے سے ہلاکتوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے اور تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اب تک 19 لوگوں کی موت ہو چکی ہے جبکہ اس حادثے میں آگ سے جھلس کر زخمی ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 168 ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ آئل ٹینکر میں دھماکہ کل شام 4 بجکر 46 منٹ پر جے جیانگ صوبے میں شین یانگ ہائی  وے کے قریب ہوا ۔ دھماکے کے سبب آس پاس موجود رہائشی عمارتوں اور فیکٹریوں کو بھی زبردست نقصان پہنچا ۔

ابھی تک حادثے کی وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔

342/