اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : sahar tv
منگل

9 جون 2020

1:08:57 PM
1044816

نیوزی لینڈ: دنیا کے عوام کیلئے اچھی خبر، کورونا کا خاتمہ ہو گیا

چین کے بعد نیوزی لینڈ کی حکومت نے بھی کہا ہے کہ اب اس ملک میں بھی کورونا نہیں ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نیوزی لینڈ کی حکومت نے ملک کو کورونا وائرس سے پاک قرار دیا اور لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ میں کورونا وائرس کی وبا ختم ہوگئی، تمام مریض صحت یاب ہوگئے ہیں گزشتہ17 روز سے کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا اور اس وقت ایک بھی شخص کورونا میں مبتلا نہیں ہے۔

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے ملک کو کورونا وائرس سے پاک قرار دیتے ہوئے وائرس کے باعث لگائی گئی پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کیا تاہم سرحدی کنٹرول بدستور نافذ رہے گا۔

واصح رہے کہ نیوزی لینڈ میں 1504 افراد کورونا سے متاثر ہوئے جن میں سے 22 افراد ہلاک ہوئے اور آج اس وبا کا شکار آخری مریض بھی صحت یاب ہوگیا۔ حکومت نے سماجی دوری اور اجتماعات پر پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کیا ہے تاہم وائرس کی روک تھام کے لیے سرحد بدستور بند رہے گی۔

342/