اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : sahar tv
جمعرات

28 مئی 2020

3:54:54 AM
1040792

کیا، روسی فوجی لیبیا میں موجود ہیں؟

روس نے امریکا کے اس الزامات کی سختی سے تردید کی ہے کہ ماسکو نے اپنے فوجیوں کو لیبیا بھیجا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کے مطابق ایک روسی رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ ماسکو نے اپنے فوجیوں کو لیبیا نہیں بھیجا ہے۔

انہوں نے یہ بات بدھ کو امریکا کے اس الزامات میں اپنے رد عمل میں کہی جس میں امریکا نے دعوی کیا تھا کہ روس نے اپنے فوجیوں کو لیبیا بھیجا ہے۔

در ایں اثنا روس کی وزارت دفاع کے سکریٹری نے بھی امریکی الزامات کو مسترد کیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا کی وزارت خارجہ نے منگل کو دعوی کیا تھا کہ روس نے حال ہی میں لیبیا کے لئے فوجی ساز و سامان اور فوجی روانہ کئے ہیں ۔

امریکا کے بیان میں دعوی کیا گیا ہے کہ روس، لیبیا میں مداخلت کرتے ہوئے خلیفہ حفتر کی حمایت کر رہا ہے۔