اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : Mehrnews
ہفتہ

23 مئی 2020

10:33:26 AM
1039624

چین میں دو بچے ویڈیو گیم کھیلتے ہوئے چھت سے کود گئے

چین میں دو بچے ویڈیو گیم کھیلتے ہوئے اُن ہی کے کرداروں کی طرح چھت سے کود گئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین میں دو بچے ویڈیو گیم کھیلتے ہوئے اُن ہی کے کرداروں کی طرح چھت سے کود گئے۔ بچوں کو ایسا لگا کہ ویڈیو گیم کے کرداروں کی طرح وہ بھی گرنے کے بعد دوبارہ زندہ ہوجائیں گے جس کے بعد والدین نے ویڈیو گیم کمپنی پر مقدمہ کردیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کے دارالحکومت بیجنگ میں 9 اور 11 سالہ دو بہن بھائی ویڈیو گیم کھیلتے ہوئے اپنی بلڈنگ کی چھت سے نیچے کود گئے، جس کے بعد دونوں بچے شدید زخمی ہوگئے۔

چینی میڈیاکے مطابق گیم کے دوران چھوٹی بہن نے بھائی سے کہا کہ اگر ہم چھلانگ لگائیں تو ہم بھی گیم کی طرح دوبارہ زندہ ہوجائیں گے؟

اس کے بعد دونوں نے آنکھیں بند کرکے ایک ساتھ چھت سے چھلانگ لگادی، جس کے بعد وہ دونوں شدید زخمی ہوکر بے ہوش ہوگئے۔

والدین کا کہنا ہے کہ اس گیم میں اوتار جیسے کردار عمارتوں سے گرتے ہیں اور دوبارہ زندہ ہوجاتے ہیں۔ دونوں بچے لاک ڈاؤن کی وجہ سے روزانہ 8 گھنٹوں تک یہ گیم کھیلتے رہے، جس کا اُن پر اتنا اثر ہوا کہ انہوں نے گیم کے کرداروں کو حقیقی سمجھ لیا اور 50 فٹ کی بلندی سے کود گئے۔

والدین نے مزید کہا کہ ان کے بچے نارمل تھے اور وہ گیم کے عادی ہوکر اس خطرناک اور جان لیوا تجربے پر مجبور ہوئے۔

بچوں کے والدین نے چینی گیم کمپنی پر مقدمہ کردیا جبکہ کمپنی نے واقعہ کی ذمہ داری لینے سے انکار کردیا ہے ۔