اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : sahar tv
جمعرات

21 مئی 2020

9:36:53 AM
1039016

عالمی یوم قدس پر رہبر انقلاب اسلامی کا براہ راست خطاب

عالمی یوم قدس کی مناسبت پر رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای عوام سے ٹی وی کے ذریعے براہ راست خطاب فرمائیں گے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رہبر انقلاب اسلامی کے دفتر کے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ خطاب بروز جمعہ ایران کے وقت کے مطابق دن میں ۱۲ بجے، پاکستان کے وقت کے مطابق ۱۲:۳۰ اور ہندوستان کے وقت کے مطابق ۱ بجے انجام پائے گا۔
یہ خطاب اردو ترجمہ کے ساتھ سحر اردو ٹی وی سے بھی براہ راست  نشر کیا جائے گا۔
ناظرین بہرہ مند ہونے کے لئے سحر اردو ٹی وی کو فالو کرنے کے علاوہ چینل کی ویب سائٹ urdu.sahartv.ir کے لائیو آپشن کو بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ماہ رمضان کا آخری یعنی آئندہ جمعہ عالمی یوم قدس کے طور پر منایا جائے گا اور دنیا بھر کے حریت پسند فلسطین کی حمایت اور فلسطینی قوم کے خلاف انجام پانے والے صیہونی ٹولے کے غاصبانہ، جابرانہ، ظالمانہ اور مجرمانہ اقدامات کے خلاف اپنی صدائے احتجاج بلند کریں گے۔