اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : Mehrnews
اتوار

10 مئی 2020

8:55:49 AM
1035365

مشرقی افریقی ممالک میں سیلاب سے 300 سے زائد افراد ہلاک

مشرقی افریقی ممالک میں سیلاب سے 300 سے زائد افراد ہلاک جبکہ ایک لاکھ سے زیادہ بے گھر ہو گئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مشرقی افریقی ممالک میں سیلاب سے 300 سے زائد افراد ہلاک جبکہ ایک لاکھ سے زیادہ بے گھر ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق  سیلاب کے باعث ایک لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں جبکہ 8 ہزار ایکٹر زمین پر کھڑی فصلیں بھی تباہ ہوگئی ہیں۔ صرف کینیا میں سیلاب سے 2 سو سے زائد افراد ہلاک ہوئے جبکہ روانڈا میں سیلابی ریلے میں بہہ کر 60 افراد ہلاک ہو گئے۔