اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : sahar tv
اتوار

3 مئی 2020

11:50:13 AM
1032916

کورونا وائرس سے متعلق اچھی خبر

ہرچند کہ دنیا کے تقریبا سبھی ممالک اس وقت کورونا بحران سے دوچار ہیں اور ہر روز اس سے بڑے پیمانے پر ہلاکتیں ہو رہی ہیں تاہم اس حوالے سے ایک اچھی خبر بھی سامنے آئی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی شنہوا کی رپورٹ کے مطابق وسطی چین کے صوبہ ہوبئی میں مسلسل 29 ویں روز بھی کورونا وائرس کا کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا ہے ۔

ریجنل ہیلتھ کمیشن نے آج اتوارکے روز کہا کہ ہوبئی میں جو ایک وقت میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر چینی صوبہ تھا 4 اپریل سے مسلسل 29 دن تک کورونا کا کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا ہے ۔

342/