اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : Mehrnews
جمعرات

30 اپریل 2020

10:53:10 AM
1031863

مصر میں 3 ماہ کے لیے ایمرجنسی نافذ

مصر کے صدر عبد الفتاح السیسی نے ملک بھر میں 3 ماہ کے لیے ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نے مصری الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر کے صدر عبد الفتاح السیسی نے ملک بھر میں 3 ماہ کے لیے ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔ اطلاعات کے مطابق صدر عبدلفتاح السیسی نے کورونا وائرس کے باعث ملک کو در پیش صحت عامہ اور سیاسی بحران کی وجہ سے امن و امان کی مخدوش حالت کے پیش نظر 3 ماہ کے لیے ایمرجنسی نافذ کردی ہے جس کے لیے کابینہ نے بھی منظوری دیدی ہے اور اس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

مصری صدر کی جانب سے جاری ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ ملک میں امن و امان قائم کرنے اور دہشت گردی کے خطرات کو قابو کرنے کی ذمہ داری فوج کے سپرد کی جارہی ہے، کسی کو بھی ملک کی سالمیت سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مصری صدر السیسی نے اپنے حکم نامے میں فوج کو پولیس کی مدد سے نجی و حکومتی املاک کی حفاظت اور شہریوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے جب کہ عوام سے حکومتی احکامات پر عمل کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف ایمرجنسی قوانین کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ 

342/