اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : parstoday
منگل

28 اپریل 2020

10:40:27 AM
1030969

نیوزی لینڈ کا کورونا وائرس کو شکست دینے کا اعلان

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے پریس بریفنگ میں کورونا وائرس پر فتح حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نیوزی لینڈ کا کہنا ہے کہ وہ کورونا وائرس کو شکست دینے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے۔ کورونا وائرس پر قابو پانے کی کوششیں رنگ لانے لگیں ہیں اور نیوزی لینڈ نے کورونا وائرس کو شکست دینے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے۔ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے پریس بریفنگ میں کورونا وائرس پر فتح حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے تاہم انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ کورونا کے مقامی سطح پر خاتمے کے باوجود احتیاط ضروری ہے۔اٹلی میں بھی وائرس کے باعث ہلاکتوں میں کمی آنے لگی، اطالوی حکومت نے چار مئی سے لاک ڈاون میں نرمی کا اعلان کر دیا۔ چین میں بھی حالات بہتر ہوگئے، شنگھائی اور بیجنگ میں اسکول کھول دئیے گئے۔ ادھر اسپین میں کورونا کے باعث آج مزید 331 افراد ہلاک ہو گئے، پولیس ڈرون کیمروں کی مدد سے لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو پکڑ رہی ہے۔