اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
ہفتہ

25 اپریل 2020

1:40:28 PM
1029771

پاک حیدری ایسوسی ایشن فرینکفرٹ کا تعزیتی پیغام

آیت اللہ ابراہیم امینی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا

عالم بزرگوار، مجلس خبرگان رہبری کے رکن، درجنوں کتابوں کے مصنف تھے. مرحوم نے اجتماعی علوم اور راوبط خانوادگی کے اوپر کافی تحقیق کی اور اس سے مربوط بہت سی لازوال کتابیں تالیف فرمائیں.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ آیت اللہ ابراہیم امینی کے انتقال پرملال پر پاک حیدری ایسوسی ایشن فرینکفرٹ نے ایک تعزیتی پیغام جاری کیا ہے جو حسب ذیل ہے:

إِنَّالِلّٰہِ وَاِنَّآاِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ!

 پاکستانی کمیونٹی مقیم فرینکفرٹ اور ادارہ پاک حیدری ایسوسی ایشن فرینکفرٹ جرمنی کی طرف سے استاد بزرگوار عالم ربانی، عالم با عمل، مظہر پیکر تقوی اور درجنوں کتابوں کے مصنف حضرت آیت اللہ ابراہیم امینی کی وفات پر حضرت بقیۃ اللہ ارواحنا الفداء نیز عالم اسلام و حوزہ علمیہ قم بالخصوص مقام معظم رہبري و جملہ مراجع عظام کی خدمت میں تسلیت و تعزیت عرض کرتے ہیں.
عالم بزرگوار، مجلس خبرگان رہبری کے رکن، درجنوں کتابوں کے مصنف تھے. مرحوم نے اجتماعی علوم اور راوبط خانوادگی کے اوپر کافی تحقیق کی اور اس سے مربوط بہت سی لازوال کتابیں تالیف فرمائیں. مرحوم آیت اللہ امینی کی عالم اسلام کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا. مرحوم کی کئی کتب کے ترجمے جرمن زبان میں شائع ہو چکے ہیں۔

منجانب پاک حیدری ایسوسی ایشن فرینکفرٹ جرمنی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲