اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
ہفتہ

25 اپریل 2020

1:28:40 PM
1029765

حوزہ علمیہ ڈنمارک کی جانب سے آیت اللہ امینی کے انتقال پرملال پر تعزیتی پیغام

حوزہ علمیہ ڈنمارک کے سربراہ نے آیت اللہ امینی کے انتقال پرملال پر ایک تعزیتی پیغام جاری کر کے آپ کی موت کو عالم اسلام خصوصا جہان تشیع کے لیے ایک عظیم نقصان قرار دیا ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ حوزہ علمیہ ڈنمارک کے سربراہ نے آیت اللہ امینی کے انتقال پرملال پر ایک تعزیتی پیغام جاری کر کے آپ کی موت کو عالم اسلام خصوصا جہان تشیع کے لیے ایک عظیم نقصان قرار دیا ہے۔ تعزیتی پیغام حسب ذیل ہے؛

العلماء ورثۃ الانبیاء
انا للہ وانا الیہ راجعون
حوزہ علمیہ مدینتہ العلم کوپن ھیگن ڈنمارک کے مدیر حجت الاسلام و المسلمین قبلہ سید مرید حسین نقوی صاحب، اساتذہ کرام اور انتظامیہ کی جانب سے ہم آیت اللہ ابراہیم امینی(رح) جو انتہائی پاکیزہ ہستی تھے اور ان کا نقصان ثلم فی الاسلام ثلمة کا واقعی مصداق ہے کے انتقال پر حضرت صاحب الامر (عجل اللہ فرجه‌الشریف) رہبر معظم(حفظہ اللہ) و مراجع محترم (دام ظلھم) اور تمام علم و عمل دوست محبان اھل بیت (علیہم السلام) کی خدمت میں تسلیت و تعزیت عرض کرتے ہیں ۔
اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ چہاردہ معصومین (ع) کے صدقے میں آیت اللہ آقای ابراہیم امینی (رح) کو جوار سید الشھداء (ع) میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے صغیرہ و کبیرہ گناہوں کو معاف فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ثم آمین یا رب العالمین
منجانب:حوزہ علمیہ مدینتہ العلم کوپن ھیگن ڈنمارک

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲