اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : sahar tv
بدھ

22 اپریل 2020

7:45:18 AM
1028602

لیبیا میں حفتر کے کئی فوجی اڈوں پر قومی وفاق کی حکومت کا کنٹرول

لیبیا کی قومی وفاق کی حکومت کے سربراہ فائز السراج کے فوجیوں نے خلیفہ حفتر کی نیشنل آرمی کے زیر قبضہ ایک اہم فوجی اڈے کو اپنے کنٹرول میں لے لیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کے مطابق فائز السراج کی قومی وفاق کی حکومت کی فوج، باغی گروہ خلیفہ حفتر کی نیشنل آرمی کے زیر قبضہ صبراتہ اور صرمان سمیت کئی شہروں کو آزاد کرانے کے بعد ترھونہ کی جانب آگے بڑھ رہی ہے۔

لیبیا کی قومی وفاق کی حکومت کی فوج کے ترجمان محمد قنونو کا کہنا ہے کہ سرکاری فوج نے، القومہ مثلث اور الحواتم فوجی اڈے سمیت ترھونہ کے مضافات میں کئی فوجی اڈوں پر کنٹرول حاصل کر کے خلیفہ حفتر کے تقریبا بیس فوجیوں کو قتل اور ایک سو دو کو گرفتار کر لیا ہے۔

دوسری جانب السراج کی زیر قیادت وفاقی قومی حکومت کے جنگی طیاروں نے شہر ترھونہ میں عربی زبان میں ایسے پمفلیٹ گرائے ہیں جن پر شہریوں سے فوجی چھاؤنیوں اور خلیفہ حفتر کے اسلحہ گوداموں سے دور رہنے کی بابت ہوشیار کیا گیا ہے۔

خلیفہ حفتر کے زیر قیادت باغی گروہ کے فوجی اپریل دوہزار انیس سے مصر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی حمایت سے طرابلس پر قبضہ کرنے کے لئے مسلسل حملے کر رہے ہیں جبکہ بارہ دسمبر دو ہزار انیس سے انکے حملوں میں تیزی آ گئی ہے۔

342/