اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : sahar tv
منگل

21 اپریل 2020

7:40:41 AM
1028102

نائیجیریا میں مسلح گروہ کے حملے میں دسیوں افراد جاں بحق

نائیجیریا کی پولیس نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے شمال مغربی علاقے میں ایک مسلح گروہ کے حملے میں تقریبا پچاس افراد مارے گئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کے مطابق نائیجیریا کی پولیس نے اپنے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ ایک مسلح گروہ نے ملک کے شمال مغربی صوبے کاٹسینا میں دیہاتوں پر حملے کر کے سینتالیس افراد کو قتل کر دیا ہے۔

اب تک کسی بھی گروہ نے ان دیہاتوں پر حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ شمال مغربی نائیجیریا کے علاقوں میں گذشتہ ہفتے بھی ایک حملہ ہوا تھا جس میں کم سے کم انتیس افراد مارے گئے تھے۔

سن دوہزار انیس میں شمال مغربی نائیجیریا میں لوٹ مار اور اغوا کرنے والے گروہوں کے ہاتھوں بھی سیکڑوں افراد قتل کر دئے گئے تھے۔ اس طرح کے حملوں سے سب سے زیادہ آبادی والے افریقی ملک نائجیریا میں سیکورٹی چیلنج اور مسائل کافی بڑھ گئے ہیں۔

342/