اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : sahar tv
پیر

20 اپریل 2020

6:51:27 AM
1027657

لیبیا میں ترکی کا ڈرون طیارہ سرنگوں

خلیفہ حفتر کی نیشنل آرمی نامی ملیشیا نے ہفتے کو طرابلس میں ترکی کے ایک ڈرون طیارے کو مار گرایا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کے مطابق خلیفہ حفتر کی نیشنل آرمی نامی ملیشیا نے اعلان کیا کہ ترکی کی فوج کے اس ڈرون نے طرابلس کے جنوبی فوجی اڈے سے اڑان بھری تھی۔

خلیفہ حفتر کی فوج کا کہنا ہے کہ اُس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران طرابلس کے اطراف میں ترکی کے 4 ڈرون کو مار گرایا ہے۔

ترکی نے حال ہی میں لیبیا  میں خلیفہ حفتر کے مقابلے میں فائز السراج کی حکومت کی حمایت کا اعلان کیا۔

خلیفہ حفتر کی فوج نے جسے سعودی عرب ، مصر ، متحدہ عرب امارات اور بعض مغربی ملکوں کی حمایت حاصل ہے لیبیا کے مشرقی علاقوں پر قبضہ کر رکھا ہے اور پچھلے چند مہینے سے اس نے لیبیا کے شمالی علاقوں کی جانب بھی پیشقدمی شروع کر دی ہے -

خلیفہ حفتر کی زیر کمان ملیشیا نے اپریل دوہزار انیس میں لیبیا کے دارالحکومت طرابلس پر حملہ کر کے اس پر قبضہ کرنے کی کوشش شروع کی تھی جو تا حال ناکام رہی ہے۔

گذشتہ اپریل میں طرابلس پر خلیفہ حفتر کی فوج کے حملے کے بعد سے اب تک ایک ہزار ایک سو سے زائد افراد ہلاک اور پانچ ہزار سات سو زخمی ہو چکے ہیں ۔

342/