اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : sahar tv
اتوار

19 اپریل 2020

7:22:03 AM
1027219

نائجیریا کی فوج کے چیف آف اسٹاف کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک

افریقی ملک نائجیریا کی فوج کے چیف آف سٹاف کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہوگئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افریقی ملک نائجیریا کی فوج  کے چیف آف سٹاف کورونا وائرس کے باعث ہلاک  ہوگئے ہیں۔ نائجیریا کے صدارتی محل کی جانب سے  ہفتہ کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ " صدارتی محل کو یہ بتاتے ہوئے انتہائی افسوس ہے کہ صدر کے چیف آف سٹاف مالم ابا کیاری اب ہم میں نہیں رہے۔ ان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی اور ان کا علاج جاری تھا لیکن وہ 17 اپریل 2020 کو جمعہ کے روز انتقال کرگئے۔" واضح  رہے کہ مالم ابا کیاری نے گزشتہ دنوں جرمنی کا سفر کیا تھا جہاں وہ کئی لوگوں سے ملے تھے ۔ وطن واپسی پر انہوں نے کئی میٹنگز میں شرکت کی۔  ورلڈ میٹرز کے مطابق افریقہ کے سب سے زیادہ آبادی کے مسلمان ملک نائجیریا میں اب تک کورونا وائرس کے 493 کیسز سامنے آئے ہیں  ۔  یہاں اب تک کورونا کی وجہ سے 17 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

342/