اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : sahar tv
جمعرات

16 اپریل 2020

2:13:37 PM
1026546

دنیا بھر میں کورونا سے 2 ملین 83 ہزار افراد متاثر

دنیا بھرکو کورونا وائرس نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جس کی وجہ سے ہر روز بڑے پیمانے پر اس وائرس سے لوگ ہلاک ہو رہے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 ملین 83 ہزار607 ہو گئی جبکہ دنیا بھر میں کورونا سے اب تک ایک لاکھ 34 ہزار 616 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران فرانس میں ایک ہزار چار سو اڑتیس افراد ہلاک ہو گئےاس طرح اس ملک میں ہلاکتوں کی تعداد 17 ہزار 167 ہو گئی ہے۔

اسپین میں 18ہزار 812 افراد ہلاک ہو گئے۔ جرمنی میں کورونا سے اب تک 3804، ترکی میں 1518، بیلجیم میں 4440، برازیل میں 1757 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ برطانیہ میں کورونا سے مزید 761 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ برطانیہ میں حکومت پر الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ وہ کورونا کی وبا سے ہونے والی تمام ہلاکتوں کو شمار نہیں کر رہی۔

برطانوی حکومت نے کورونا کے باعث ہونے والی ہلاکتوں کے سرکاری اعداد و شمار میں صرف ان اموات کو شامل کیا ہے جو ہسپتالوں میں ہوئی ہیں جبکہ کیئر ہومز میں مرنے والوں کو اس میں گنا نہیں جا رہا۔

دنیا بھر میں کورونا سے اب تک 51 ہزار سے زائد افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔

342/