اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : sahar tv
منگل

7 اپریل 2020

7:54:48 AM
1023373

لیبیا میں ترکی کا ڈرون طیارہ سرنگوں

خلیفہ حفتر کی نیشنل آرمی نامی ملیشیا نے پیر کی رات لیبیا کے شمال میں ترکی کے ایک ڈرون طیارے کو مار گرایا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔کے مطابق خلیفہ حفتر کی نیشنل آرمی نامی ملیشیا نے اعلان کیا کہ ترکی کے ایک ڈرون کو مصراتہ شہر کے مشرق میں سرنگوں کردیا ہے۔

ترکی نے حال ہی میں لیبیا خلیفہ حفتر کے مقابلے میں فائز السراج کی حکومت کی حمایت کا اعلان کیا۔

خلیفہ حفتر کی فوج نے جسے سعودی عرب ، مصر ، متحدہ عرب امارات اور بعض مغربی ملکوں کی حمایت حاصل ہے لیبیا کے مشرقی علاقوں پر قبضہ کررکھا ہے اور پچھلے چند مہینے سے اس نے لیبیا کے شمالی علاقوں کی جانب بھی پیشقدمی شروع کردی ہے -

خلیفہ حفتر کی زیر کمان ملیشیا نے اپریل دوہزار انیس میں لیبیا کے دارالحکومت طرابلس پر حملہ کر کے اس پر قبضہ کرنے کی کوشش شروع کی تھی جو تا حال ناکام رہی ہے۔

گذشتہ اپریل میں طرابلس پر خلیفہ حفتر کی فوج کے حملے کے بعد سے اب تک ایک ہزار ایک سو سے زائد افراد ہلاک اور پانچ ہزار 700 زخمی ہوچکے ہیں ۔

342