اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : Sahar TV
ہفتہ

21 مارچ 2020

7:01:34 AM
1019185

مالی میں فوجی اڈے پر حملہ ، تیس فوجی ہلاک

نامعلوم مسلح افراد نے افریقی ملک مالی کے شمال مغربی علاقے میں ایک فوجی اڈے پر حملہ کر کے کم سے کم تیس فوجیوں کو قتل کردیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کے مطابق ابھی تک اس خبر کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں ۔مالی کے شمالی اور مرکزی علاقوں میں حالیہ برسوں میں خوں ریز تشدد رونما ہوتے رہے ہیں۔

مالی دوہزار بارہ سے کودتا اور بدامنی کا شکار رہا ہے ۔ مالی میں دوہزار تیرہ سے مینوسما اور فرانسیسی فوجی تعینات ہیں لیکن انھوں نے قیام امن میں کوئی خاص کارکردگی نہیں دکھائی ہے اور دہشتگردانہ خطرات بدستور موجود ہیں۔

..........
342