اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : Sahar TV
اتوار

15 مارچ 2020

12:17:06 PM
1017647

مسلح فورسز کے جنرل اسٹاف کے سربراہ کے نام رہبر انقلاب کا فرمان

رہبر انقلاب اسلامی اور مسلح فورسز کے سپریم کمانڈر آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایران کی مسلح فورسز کے جنرل اسٹاف کے سربراہ جنرل باقری کے نام ایک فرمان جاری کیا ہے جس میں آپ نے کورونا وائرس کے مقابلے میں مسلح فورسز کی طرف سے عوام کو پہنچائی جانے والی خدمات کی قدردانی کی ہے اور ان خدمات کو ایک طبی و معالجاتی کمانڈ کے تحت لاکر مزید منظم کرنے پر تاکید کی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  دو روز قبل یعنی ۱۲ مارچ کو  جاری ہونے والے فرمان میں رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ کچھ ایسے شواہد و قرائن ہیں جن کے پیش نظر 'بایولوجیکل حملے' کا امکان پیدا ہوتا ہے، اس لئے طبی و معالجاتی کمانڈ کی تشکیل، بایولوجیکل دفاع کی فوجی مشق کا بھی مصداق ہو سکتا ہے اور اس سے قومی توانائی و اقتدار میں بھی استحکام پیدا ہوگا۔

رہبر انقلاب اسلامی کے فرمان کا متن حسب ذیل ہے؛

بسمہ ‌تعالی

سردار جنرل باقری!

مسلح فورسز نے کورونا کے مقابلے میں عوام کو اب تک جو خدمات پہنچائی ہیں ان کی قدردانی کرتے ہوئے اور ان خدمات کو جاری رکھنے اور ان کا دائرہ وسیع تر کرنے پر تاکید کے ساتھ ہی یہ ضروری ہے کہ ان خدمات کو منظم کرنے کے لئے ایک طبی و معالجاتی کمانڈ تشکیل دی جائے اور علاج کرنے اور معالجاتی مراکز قائم کرنے جیسے فیلڈ ہاسپٹل اور ری کوری کے مراکز وغیرہ بنانے کے علاوہ ضروری تدابیر کے ذریعے بیماری کے مزید پھیلاؤ کو روکا جائے۔ مسلح فورسز کے اداروں اور شعبوں کے درمیان فرائض اور ذمہ داریوں کی تقسیم اس کمانڈ کی ذمہ داری ہے۔ یہ کمانڈ حکومت اور وزارت صحت سے مکمل ہم آہنگی کے ساتھ کام کرے۔

یہ اقدام ان شواہد و قرائن کے پیش نظر جو اس قضیئے کے ایک بایولوجیکل حملہ ہونے کے امکانات کی جانب اشارہ کرتے ہیں، بایولوجیکل دفاع کی مشق کے پہلو کا بھی حامل ہو ہونے کے ساتھ ساتھ قومی اقتدار و توانائی میں اضافے کا بھی سبب بن سکتا ہے۔

امید ہے کہ ہدایت خداوندی اور حضرت امام زمانہ ارواحنا فداہ کی خاص عنایت کے طفیل میں ملت ایران ہمیشہ کامیاب و کامران اور امن و سلامتی سے بہرہ مند رہے۔

سیّد علی خامنہ ای

۲۲ اسفند ۱۳۹۸ (ہجری شمسی مطابق، ۱۲ مارچ ۲۰۲۰)