اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : Mehrnews
منگل

10 مارچ 2020

1:51:39 PM
1016308

سوڈان کے وزیر اعظم پر قاتلانہ حملہ میں بال بال بچ گئے

سوڈان کے وزیر اعظم عبداللہ حمدوک پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے جس میں وہ بال بال بچ گئے۔۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سوڈان کے وزیر اعظم عبداللہ حمدوک پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے جس میں خوش قسمتی سے وہ محفوظ رہے۔ اطلاعات کے مطابق سوڈان میں وزیر اعظم عبداللہ حمدوک کے قافلے پر مسلح افراد نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں قافلے میں شامل 2 گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں جب کہ دیگر گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ حملہ آور فرار ہوگئے اور کسی گروپ نے تاحال حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ قاتلانہ حملے میں وزیراعظم عبداللہ حمدوک خوش قسمتی سے محفوظ رہے جنہیں سخت سکیورٹی حصار میں محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ حملہ دارالحکومت خرطوم کو جانے والی شاہراہ پر کیا گیا۔ عبداللہ حمدوک کو 7 ماہ قبل ہی سیاسی بحران کے شکار سوڈان کا عبوری وزیراعظم تعینات کیا گیا تھا۔