اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : Mehrnews
منگل

10 مارچ 2020

1:48:13 PM
1016304

رہبر معظم کا حرم رضوی میں نئے سال کی مناسبت سے خطاب منسوخ

کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی کا حرم رضوی میں نئے سال کی مناسبت سے جو پروگرام ہر سال منعقد ہوتا تھا اسے طبی دستورات اور کورونا وائرس کی روک تھام کی وجہ سے منسوخ کردیا گيا ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی کا حرم رضوی میں نئے سال کی مناسبت سے جو پروگرام ہر سال منعقد ہوتا تھا اسے طبی دستورات اور کورونا وائرس کی روک تھام کی وجہ سے منسوخ کردیا گيا ہے اور معظم لہ اس سلسلے میں مشہد مقدس کا سفر بھی نہیں کریں گے۔

رہبر معظم کے دفتر کے اعلامیہ کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

ایرانی عوام کو اطلاع دی جاتی ہے، کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور طبی امور کے ماہرین اور حکام کی طرف سے اجتماعات منعقد کرنے اور اپنے شہر سے باہر سفر کرنے کے سلسلے میں پرہیز کرنے پر مبنی سفارشات اور دستورات کی بنا پر رہبر معظم انقلاب اسلامی کا حرم مطہر امام رضا علیہ السلام میں نئے سال کی مناسبت سے جو پروگرام ہر سال منعقد ہوتا تھا ، وہ اس سال منسوخ کردیا گيا ہے اور معظم لہ اس سلسلے میں مشہد مقدس کا سفر نہیں کریں گے۔

عوام کی طرف سے طبی عملہ کے دستورات پر عمل اور اللہ تعالی کی بارگاہ میں دعا اور توسل کے ذریعہ جلد از جلد اس وباء سے نجات ملنے کی توقع کی جاتی ہے ۔ میں اللہ تعالی کی بارگاہ سے اس بیماری میں مبتلا افراد کی صحت و سلامتی کے لئے دعا کرتا ہوں۔

دفتر مقام معظم رہبری