اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : Mehr News
پیر

10 فروری 2020

5:06:26 AM
1009098

رہبر معظم انقلاب اسلامی کا حجۃ الاسلام طبرسی کے انتقال پر تعزیتی پیغام

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے خدمتگزار عالم دین حجۃ الاسلام آقائ طبرسی کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے خدمتگزار عالم دین حجۃ الاسلام آقائ طبرسی کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

خدمتگزار عالم دین مرحوم حجۃ الاسلام آقائ طبرسی رحمۃ اللہ علیہ کے انتقال پرمازندران کے عوام خاص طور پر مرحوم کے اہلخانہ ، پسماندگان ، چاہنے والوں اور دوستوں کوتعزیت اور تسلیت  پیش کرتا ہوں۔ شہرساری میں امام جمعہ کے فرائض اور خبرگان کونسل میں نمائندگی ان کے حسنات میں شامل ہے جو ان کے لئے عقبی اور آخرت کا ذخیرہ قرار پائیں گے ان شااللہ ۔ اللہ تعالی کی بارگاہ سے ان کے لئے رحمت اور مغفرت طلب کرتا ہوں۔

سید علی خامنہ ای

20 / بہمن/ 1398