اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر یواین چارٹر اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔
گینگ شوانگ کا مزید کہنا تھا کہ یو این سلامتی کونسل کے ارکان کو ہندوستان کے زیرِانتظام کشمیر کی حالیہ صورت حال پر تشویش ہے۔
چینی وزارت خارجہ نے یہ بھی کہا کہ مسئلہ کشمیر پر ہندوستان کو سلامتی کونسل ممبران کی درخواست پر عمل کرنا چاہیے۔
/129
ماخذ : Sahar TV
ہفتہ
18 جنوری 2020
5:14:54 AM
1003174

چین نے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے پر زور دیا ہے۔