اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

تہران اور قم میں کل مرد مجاہد کی تشیع جنازے کے بعد آج جنرل قاسم سلیمانی سے وداع کا دن ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر شہید جنرل قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھیوں سے آج وداع کا دن ہے۔

کرمان میں آج بروز منگل مرد مجاہد کی تشیع جنازے کی تیاری مکمل ہو چکی ہے اور کرمان کے غیورعوام مدافع حرم اور اپنے ہر دلعزیزکو آج الواداع کرنے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر شہید جنرل قاسم سلیمانی کا جسد خاکی اہواز، مشہد مشہد ، تہران اور قم میں تشیع ہونے کے بعد ان کے آبائی علاقے کرمان پہنچ گیا اس موقع پر ایر پورٹ پر ایران کے اعلی حکام اور سیاسی و عسکری شخصیات اورعوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔

اس سے قبل عراق کے شہروں کاظمین ،بغداد، نجف اشرف اور کربلائے معلی میں شہید قاسم سلیمانی ، شہید ابو مہدی مہندس اور ان کے دیگر ساتھیوں کی تشییع جنازہ ہوئی جن میں لاکھوں ایرانیوں، عراقیوں اور دوسرے ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور امریکہ اور اسرائیل کے خلاف نعرے لگائے۔


/129