اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں تشیع جنازے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے امریکی صدر سے سوال کیاکہ ٹرمپ، کیا تم نے کبھی انسانوں کا اتنا بڑا سمندر دیکھا ہے؟ کیا تم اب بھی ہمارے خطے کے بارے میں اپنے جوکر قسم کے مشیروں کے مشورے مانو گے؟ کیا تم اب بھی یہ سمجھتے ہو کہ تم عظیم ایرانی قوم کے عزم وحوصلے اور اس کے لوگوں کو شکست دے سکتے ہو؟
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اس تشیع جنازے کے ذریعے یہ ثابت ہوگیا ہے کہ اب مغربی ایشیا میں امریکی موجودگی کے خاتمے کا آغاز ہوچکا ہے۔
خیال رہے کہ سنیچر کے روز امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کی جانب سے انتقام لینے کے خوف کے بعد اپنے ٹوئیٹر پیج پر ایران کوسخت کارروائی کی دھمکی دی تھی۔
/129
7 جنوری 2020 - 05:06
News ID: 1000033

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے امریکہ کے دہشتگردانہ حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کے نماز جنازہ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے امریکی صدر کو انسانوں کا بڑا سمندر دکھادیا۔