اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

عراقی پارلیمنٹ میں غیرملکی فوجیوں کو ملک سے باہر نکالنے کے فیصلے کے بعد برطانیہ نے اپنے فوجی عراق میں تعینات رہنے کی اجازت طلب کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فائنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ نے پیر کو عراقی حکومت سے درخواست کی کہ امریکی فوجیوں کے عراق سے نکلنے پر مبنی بل پارلیمنٹ میں منظور ہونے کے باوجود برطانیہ کو عراق میں تعینات رہنے کی اجازت دی جائے۔ فائنانشل ٹائمز نے برطانوی وزیر خارجہ ڈومنیک راب کے حوالے لکھا کہ برطانیہ ، علاقے میں اپنے فوجیوں اورعام شہریوں کی سیکورٹی کی ضمانت کے لئے لازمی اقدامات انجام دے گا۔

برطانیہ کی یہ درخواست ، عراقی پارلیمنٹ سے غیرملکی فوجیوں کو ملک سے باہر نکالنے کا بل منظور ہونے کے بعد سامنے آئی ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے اتوار کی رات امریکی فوجیوں کو باہر نکالنے کے لئے عراقی پارلیمنٹ کے بل پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے بغداد کو شدید پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دی ہے۔ عراقی پارلیمنٹ نے امریکی فوجیوں کو کسی بھی صورت میں عراق کے فضائی حدود استعمال کرنے سے بھی روک دیا ہے۔



/129