7 جنوری 2020 - 04:52
عراق کے خلاف پابندیوں کی دھمکی پر جرمنی کی تنقید

جرمنی کے وزیر خارجہ نے عراق کے خلاف امریکی پابندیوں کو لاحاصل قرار دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جرمنی کے وزیر خارجہ ہیکو ماس نے پیر کو عراق پر شدید پابندیاں عائد کرنے کی امریکی صدر ٹرمپ کی دھمکی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو عراق میں اپنی فوجی موجودگی جاری رکھنے کے لئے بغداد کو دھمکی نہیں دینا چاہئے ۔

ٹرمپ نے اتوار کی رات امریکی فوجیوں کو باہر نکالنے کے لئے عراقی پارلیمنٹ کے بل پر ردعمل میں بغداد کو شدید پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دے دی۔

ٹرمپ نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ امریکہ نے عراق میں ایک گراں قیمت ایئربیس قائم کر رکھی ہے کہا کہ ہم عراق سے اسی صورت میں نکلیں گے جب عراقی اس کی قیمت ادا کردیں۔
ٹرمپ کا اشارہ بغداد کے شمال میں پچاس کلومیٹر کے فاصلے پر واقع بلد ایئربیس ہے۔

بغداد ایئرپورٹ کے باہر امریکہ کی دہشتگرد حکومت کے ہاتھوں سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور الحشدالشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابومہدی المہندس کو بزدلانہ طریقے سے شہید کرنے کے بعد عراقی ممبران پارلیمنٹ نے اتوار کو عراق سے امریکی فوجیوں کے باہر نکلنے کا بل پاس کردیا ۔

عراقی ممبران پارلیمنٹ نے ہنگامی اجلاس کے آغاز پر امریکہ مردہ باد اسرائیل مردہ باد کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے۔




/129