قم المقدسہ: حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی مظلومانہ شہادت کی یاد میں المجتبیٰ فاؤنڈیشن، طلابِ سندھ مقیم قم کے زیر اہتمام سالانہ مجلسِ عزا منعقد ہوئی، جس میں علماء کرام، طلاب اور محبانِ اہل بیت علیہم السلام نے شرکت کی۔
8 نومبر 2026 - 18:38
News ID: 1888129
اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، مجلس سے حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید علی افضل زیدی نے خطاب کیا۔ پروگرام کا آغاز قاری صدورو خان چانڈیو کی تلاوتِ کلامِ الٰہی سے ہوا، جبکہ وفا عباس عرفانی نے زیارتِ عاشورا کی تلاوت کی۔
مجلس کی نظامت کے فرائض عارف حسین چانڈیو نے انجام دیے۔ اس موقع پر برادر حبدار علی زرداری، برادر یوسف رضا، برادر شیخ مرتضیٰ اور برادر محسن علی چانڈیو نے سوز و سلام پیش کیا اور حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی مظلومانہ شہادت پر اہل بیت علیہم السلام سے عقیدت و وابستگی کا اظہار کیا۔
پروگرام کے اختتام پر لنگرِ سیدہ سلام اللہ علیہا کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ اس مجلس کا انعقاد المجتبیٰ فاؤنڈیشن، طلابِ سندھ مقیم قم کی جانب سے کیا گیا۔
آپ کا تبصرہ